بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹھٹھہ، 4 دن گزر جانے کے باوجود 1 کان کن کا پتا نہیں چل سکا

ٹھٹھہ میں جھمپیر کے قریب کوئلے کی کان میں داخل ہونے والے سیلابی ریلے میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ تاحال ایک کان کُن کی تلاش جاری ہے۔

ڈی سی غضنفر قادری کے مطابق 4 دن گزر جانے کے باوجود ایک کان کن کا پتہ نہیں چل سکا، کان کن کی تلاش جاری ہے، بارش کےباعث امدادی کارروائیوں  میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں جاں بحق ہونے والے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل  ٹھٹھہ میں جھمپیر اور مٹنگ کے قریب تیز بارش کے بعد سیلابی ریلا 390 فٹ گہری کان میں داخل ہو گیا تھا۔

کوئلہ کان میں برساتی پانی بھر جانے سے 9 کان کن پھنس گئے، 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جن میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.