بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منارہے ہیں۔

پشاور میں مرکزی عید گاہ ہزار بوز میں نماز عید ادا کردی گئی، عیدگاہ میں کثیر تعداد میں نوجوان، بچوں سمیت بزرگ افغانیوں نے نماز عید ادا کی۔

نماز عید کے بعد افغانستان اور پاکستان میں امن و استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

مسجدالحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں عید کی نماز ادا کر دی گئی

دعا کے بعد افغانی سنت ابراہیمی پورا کرنے کے لئے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.