بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی وزیر خارجہ کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکنن نے کہا کہ عیدالاضحیٰ انسانیت اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں کمیونٹی میں تقسیم دیکھنے میں آئی جس کے باعث بعض افراد آج اور بعض اتوار کو عیدالاضحیٰ منائیں گے۔

پاکستان میں بھی عیدالاضحیٰ اتوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.