گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں ایک فیملی کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی پر رکنِ صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’یوتھیوں کی ذرا تربیت چیک کریں، اپنے سے عمر سے بڑے شخص کے ساتھ کیسے پیش آ رہے ہیں، اس رویئے پر لوگ ان یوتھیوں کو سراہیں گے نہیں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احسن اقبال کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
جس پر احسن اقبال کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’آج بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے مڈ بھیڑ ہوئی، یہ فیملی بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر اُنہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی‘۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئے تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دیے ’گوگی پیرنی کا حساب دو‘۔
Comments are closed.