بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد واسا نے راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا۔

رپورٹس کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ ہوگئی جبکہ مختلف علاقوں میں پانی بھی جمع ہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آج پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

گزشتہ روز بھی کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔ بارش رکنے کے چند گھنٹے بعد بیشتر سڑکوں سے پانی کا نکاس ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.