بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی کا یونٹ 1 روپے 55 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری، اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 1 روپے 55 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، بجلی مہنگی کرنے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت پہلے ہی مکمل کر لی تھی۔

نیپرا کی طرف سے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ جو حکومت سے منظوری کی صورت میں یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گا۔

ذرائع کے مطابق منظوری کی صورت میں صارفین پر جی ایس ٹی سمیت 45 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہو گا۔

نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک پر نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.