بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاوید اقبال نے مجھے اور بہت سے لوگوں کو جھوٹے الزامات میں جیل بھیجا، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مجھے اور بہت سے لوگوں کو جھوٹے الزامات میں جیل بھیجا۔

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جاوید اقبال آج انکوائری سے بھاگ رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ جاوید اقبال نے جس طرح متاثرہ خواتین کا فائدہ اٹھایا وہ باعث شرم ہے، مجھے امید ہے کہ جاوید اقبال کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.