بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے 3 اسپیشل ٹرین چلیں گی

پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے کراچی سے 3 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ایک اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہو گی۔

ترجمان کے مطابق دوسری عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی 2022 کو کراچی سے لاہور شام 06 بج کر 45 پر چلے گی، جس کے اسٹاپ اس طرح سے ہوں گے۔

کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈو آدم، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل اور قلعہ شیخوپورہ سے ہوتے ہوئے اگلی دوپہر 3 بجے لاہور پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق اس گاڑی میں 854 مسافروں کی بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس سے ریلوے کو 2 اعشاریہ 5 ملین کی آمدنی متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.