بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کل بھی مختلف علاقوں میں شدید بارش ہوگی، سردار سرفراز

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں کل بھی مختلف علاقوں میں شدید بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات نے 8 جولائی کو کراچی میں بارش کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں بارش کا سلسلہ کل شام یا رات تک جاری رہے گا، شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے، کل بھی مختلف علاقوں بارش میں شدت رہے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی کہا کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے، آج رات یا کل صبح سویرے بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.