بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کا امیر قطر شیخ تمیم سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے قطر کے امیر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور قطر کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امیر قطر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا  اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشترکہ امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ قطر 2 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جو ریاست قطر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.