بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی جی نیب نے طیبہ گل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم نے طیبہ گل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ طیبہ گل سے میری کبھی کوئی بات نہیں ہوئی، اگر ایسا کہا گیا تو شدید احتجاج اور مذمت کرتا ہوں۔

ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا کہنا ہے کہ میری کال ریکارڈ کر کے آڈیو کو غلط استعمال کیا گیا، طیبہ گل کے معاملے میں جو بھی کارروائی کی وہ قانون کے مطابق تھی۔

شہزاد سلیم نے کہا کہ طیبہ گل کے خلاف شکایات نیب لاہور کو موصول ہوئی تھیں، طیبہ گل ایک کیس میں مدعی اور ایک کیس میں ملزم رہیں۔

دوسری جانب ترجمان نیب نوازش علی کا کہنا ہے کہ طیبہ گل سے میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی، انہوں نے میرے حوالے سے غلط بیانی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.