بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسٹیو اسمتھ اور لبوشین کی سنچریاں، سری لنکا کیخلاف آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ اور لبوشین کی سنچریوں کی بدولت میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی۔

پہلے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 298 رنز بنالیے، سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جیاسوریہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

گال میں شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گری، اوپنر ڈیوڈ وارنر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

عثمان خواجہ اور لبوشین نے 55 رنز کا اضافہ کیا، عثمان خواجہ 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اسٹیو اسمتھ اور لبوشین نے تیسری وکٹ پر 134 رنز جوڑے۔

مارنس لبوشین نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ سے اسمتھ ڈٹے رہے۔

ٹریوس ہیڈز 12 رنز بنا کر اسمتھ کا ساتھ چھوڑ گئے، کیمرون گرین بھی 4 رنز ہی بنا سکے، اسمتھ نے ٹیسٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کیے اور اپنی 28ویں سنچری اسکور کی۔

دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 5 وکٹوں پر 298 رنز بنائے تھے، اسمتھ 109 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ایلکس کیری 16 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

سری لنکا کے پراباتھ جیاسوریہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.