بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا پہلا فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ کہاں لگایا جائے گا؟

سندھ حکومت نے ملک کے پہلے فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ کی منصوبہ بندی کر لی، یہ پاور پلانٹ 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کینجھر جھیل پر لگایا جائے گا۔

وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیرِ صدارت پاور کمپنیوں کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 500 میگا واٹ کے فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ پر کام بہت جلد شروع کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کو ہدایت دی کہ 7 سے 8 ہزار میگاواٹ سولر انرجی منصوبہ پیش کریں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس فلوٹنگ سولر پاور پراجیکٹ کا لیٹر آف انٹینٹ (LoI) جاری کر دیا گیا ہے، منصوبے کی فیزیبیلیٹی رپورٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ منظوری کے مراحل سے گزر کر یہ منصوبہ آئندہ 2 سال میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا ہے کہ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع اور لوڈ شیڈنگ کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 500 میگا واٹ کا ماحول دوست بجلی کا یہ منصوبہ سندھ حکومت کی کامیابیوں کا ایک اور سنگِ میل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.