بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکسلا: باپ اور بیٹا کنویں میں گر کر جاں بحق

ٹیکسلا میں باپ اور بیٹا کنویں میں گِر کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بیٹے کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  14 سال کا لڑکا کنویں میں گرا جس کو بچانے کے لیے باپ اور بڑا بھائی بھی کنویں میں کود گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ کنویں میں گرنے والا 14سالہ عبداللّٰہ اور اس کے 45 سالہ والد اعجاز جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ زین کو کنویں سے زندہ نکال لیا۔

ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹے کی لاشیں بھی کنویں سے نکال لی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.