بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی کی صورتحال پر MQM کیوں خاموش ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے سوال اٹھایا ہے کہ کراچی کا مینڈیٹ بار بار بکھر رہا ہے، الیکشن کے قریب آتے ہی سندھ حکومت نے ترقیاتی کام شروع کر دیا ہے، اس تمام تر صورتحال میں ایم کیو ایم کیوں خاموش ہے؟

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کل کراچی کے ایک حصے میں بارش ہوئی لیکن صورتِ حال بہت خراب ہے، سندھ حکومت نے تمام اداروں پر مکمل قبضہ کیا ہوا ہے، لگتا ہے ان کو کسی نے کچھ بھی کر کے نہ پوچھنے کا یقین دلایا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 30 کروڑ روپے میں باآسانی تمام نالوں کی صفائی ہو سکتی ہے، یہ بجٹ کی ہر مد میں کرپشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  قانون و آئین کے لحاظ سے ایڈمنسٹریٹر کو برطرف ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے لوگ 1100 ارب روپے کا حساب عمران خان سے مانگ رہے ہیں، کے سی آر، کے فور سمیت کسی بھی منصوبے پر کام مکمل نہیں ہو سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.