بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دُنیا کے سب بڑے مرغے کی ویڈیو وائرل

دنیا کا سب سے بڑا مرغا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں 3 فٹ لمبے برہما مرغے کو پنجرے سے نکلتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

شروع میں تو یہ ایک دیو ہیکل مرغ کی طرح لگتا ہے لیکن جیسے ہی یہ اپنے پر پھڑپھڑاتا ہے اور کھڑا ہوتا ہے تو مرغے کی جسامت دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود یہ مرغا ایک فارم پر رہتا ہے اور اس کا وزن 7.7 کلو گرام ہے۔

ویڈیو پرانی ہے اور حال ہی میں انسٹا گرام کے جانوروں والے اکاؤنٹ پر دوبارہ منظرِ عام پر آئی تھی جسے اب تک 55 ہزار سے زائد لائکس ملے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.