بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جھمپیر میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

جھمپیر میں ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے کراچی سے اندرونِ ملک جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے، کینٹ اسٹیشن پر موجود مسافروں کو ٹرینوں کی روانگی کے لیے 12 گھنٹے سے زائد انتظار کرنا پڑا۔

جھمپیر میں بارش کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر مسافروں کی بڑی تعداد اندرونِ ملک روانگی کے منتظر ہے

 اسٹیشن پر بڑی تعداد میں مسافر ٹرینوں کی روانگی کے لیے 12 گھنٹے سے زائد سے انتظار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق شالیمار ایکسپریس کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی ہے، ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے آج دوپہر 2 بجے روانہ ہو گی۔

اسی طرح زکریا ایکسپریس ساڑھے 5 بجے شام کے بجائے رات کو 4 بجے روانہ ہو گی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس شام ساڑھے 7 بجے کے بجائے اگلی صبح 11 بجے روانہ ہو گی۔

سر سید ایکسپرس 9 بجے کے بجائے رات کو ڈھائی بجے روانہ ہوگی، گرین لائن رات 10 بجے کے بجائے 12 بجے روانہ ہوگی جبکہ خیبر میل اور سکھر ایکسپریس کے اپنے مقررہ اوقات پر روانہ ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.