بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خالد مقبول اور فاروق ستار میں معاملات طے پا گئے

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردیے، معاملات طے پاگئے، عید کے بعد فاروق ستار کا پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کے درمیان تنظیمی عہدیداروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسمنٹ کا فارمولا بھی طے پاگیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ فاروق ستار کا این اے 245 سے دستبرداری اور بلدیاتی امیدواروں کےحوالے سے اعلان بھی متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.