اسپائیڈر بندر عام طور پر 40 سال سے زیادہ زندہ نہیں جیتے لیکن امریکا کے ایک چڑیا گھر کی انتظامیہ نے حال ہی میں ایک اسپائیڈر بندر کی 60 ویں سالگرہ منائی ہے جو دُنیا کا سب سے بوڑھا اسپائیڈر بندر ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلوس نامی بندر 1973ء میں امریکی ریاست ایڈاہو کے چڑیا گھر میں لایا گیا تھا۔
چڑیا گھر کے عملے کو ایلوس کی صحیح تاریخِ پیدائش کے بارے میں یقین نہیں ہے لیکن اسے ہر سال 2 جولائی کو منایا جاتا ہے۔
چڑیا گھر کے حکام کے مطابق ایلوس عملے میں سے کچھ کے ساتھ تھوڑا سا ناراض ہے اور صرف خواتین ہینڈلرز کو ترجیح دیتا ہے، یہ چڑیا گھر میں کام کرنے والے مردوں میں سے کسی کو پسند نہیں کرتا۔
اسپائیڈر بندر میکسیکو، پانامہ اور ایکواڈور میں پائے جاتے ہیں، یہ عام طور پر اونچی جگہ پر رہتے اور پھل کھاتے ہیں۔
Comments are closed.