بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حریت رہنما برہان وانی کا آج چھٹا یوم شہادت منایا جا رہا ہے

حریت رہنما برہان وانی کا آج چھٹا یوم شہادت مزاحمت کے عہد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

برہان مظفر وانی کو شہید ہوئے 6 سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی کے نقشِ قدم پر چلنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔

برہان وانی نے اپنے وطن کو غاصب بھارت سے آزاد کروانے کے لیے اس کی قابض افواج کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔

15 سال کی عمر میں بھارتی فوج کے خلاف آواز اُٹھانے والے برہان وانی ہونہار طالب علم تھے جبکہ کشمیری نوجوانوں کے نزدیک برہان وانی ایک دلیر حریت پسند اور ہیرو تھے۔

برہان وانی کو کشمیر کی نئی مسلح تحریک کا ’پوسٹر بوائے‘ بھی کہا جاتا ہے۔

برہان وانی کی جرأت و بہادری کو کشمیری عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

کشمیر کی تاریخ میں برہان وانی کوجرأت اور مزاحمت کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.