بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: بہن اور بھائی گلا دبا کر قتل

پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں داتا دربار کے علاقے میں بہن بھائی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق اہلِ خانہ نے بہنوئی سفیان پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق مقتول طالب اپنی بہن اور بہنوئی کو نشے سے منع کرتا تھا، تفتیش کے دوران پورے گھر کی تلاشی لی گئی تو مقتول کی بہن زینب کی لاش بھی ایک کمرے سے مل گئی جسے تالا لگایا گیا تھا۔

مقتولین کے دوسرے بھائی ذوالفقار کو حراست میں لے لیا گیا ہے، شبہ ہے کہ سفیان نے اپنی بیوی اور اس کے بھائی کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کا شروع کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.