بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور سے میانوالی جانیوالی ٹرین کی چھت سے گر کر 2 مسافر جاں بحق، 4 زخمی

لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین کی چھت سے گر کر 2 مسافر جاں بحق جبکہ 4 مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافروں کے ٹرین کی چھت سے گرنے کا حادثہ غفور آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینوں میں آج کل عیدالاضحیٰ کی وجہ سے آبائی علاقوں کی جانب جانے والے مسافروں کا کافی رش ہے۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ رش کے باعث ٹرین میں جگہ نہ ملنے کے باعث درجنوں مسافر لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین کی چھت پر سوار تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.