بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں کل کی بارش کے اعداد و شمار جاری

کراچی میں گزشتہ روز ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 68.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گلشن حدید میں60،نارتھ کراچی میں 52.4 ، قائد آباد میں 48.5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

فیصل بیس میں 42، اورنگی ٹاؤن میں 25.7 ، سعدی ٹاؤن میں 23.5 ، گڈاپ میں 20.6، ناظم آباد میں 19.6، پی اے ایف مسرور بیس پر ، ایئرپورٹ 14،یونیورسٹی روڈ پر 12.4،جناح ٹرمینل پر 11.4،کیماڑی میں 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو میں سب سے کم 5.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر سے بارش کا سلسلہ پھر سے شروع ہوسکتا ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں تیز کہیں معتدل بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ،بدین اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.