عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے ملک بھر میں اپنے آبائی گھروں کو جانے والے پردیسیوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو موٹروے پولیس نے بھاری جرمانے کرنا شروع کر دیے۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون سندھ کے مطابق موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے ایم نائن ٹول پلازہ کراچی پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف جمعرات کو کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 120 سے زائد بسوں کے خلاف موٹروے پولیس نے کارروائی کی جو عید پر گھر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کر رہے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا اور زائد کرایہ وصول کرنے والے بس ڈرائیورز کو 2 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق عید پر گھر جانے والے مسافروں نے اس زیادتی کے خلاف کارروائی اور داد رسی پر موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔
Comments are closed.