بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعلیٰ پنجاب کی ترقیاتی اسکیم کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ترقیاتی اسکیم کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں روشن گھرانہ اسکیم کو ملتوی کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ روشن گھرانہ اسکیم کا اعلان کرنے سے تاثر گیا کہ حکومت ضمنی الیکشن کے لیے ووٹرز پر اثرانداز ہو رہی ہے، اسکیم کو 19 جولائی تک ملتوی کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات کا صاف، شفاف انعقاد، کرپٹ پریکٹس سے تحفظ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کیا، ضابطہ اخلاق کے تحت ترقیاتی اسکیم کے اعلان یا افتتاح کی ممانعت ہے، کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان ممنوع ہے جو الیکشن عمل کو متاثر کرے۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ اسکیم اعلان کرنے سے تاثر گیا کہ حکومت ضمنی الیکشن کے لیے ووٹرز پر اثر انداز ہو رہی ہے، اسکیم کا پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان الیکشن عمل کو متاثر کرتا ہے، اسکیم کا اعلان آئین میں دیے گئے الیکشن معیار کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کی اعلان کردہ ترقیاتی اسکیم کا الیکشن عمل پر براہ راست اثر ہے، اسکیم آئین کے تحت الیکشن میں یکساں مواقع دینے کے مینڈیٹ کے خلاف ہے، ترقیاتی اسکیم کو ضمنی انتخابات مکمل ہونے تک ملتوی کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.