بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوئٹہ: پاک فوج کے جوان نے کھمبے سے چپکے شخص کو بچا لیا

کوئٹہ میں پاک فوج کے جوان نے بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کر کے کھمبے سے چپکے شخص کو بچا لیا، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی جوان نے بارش کے دوران جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کی جان بچائی۔

شہری بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے کھمبے سے چپک گیا تھا، فوجی جوان نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کھمبے سے چپکے شخص کو بچا لیا۔

شہری کو کرنٹ لگنے کا واقعہ کوئٹہ کینٹ کی حدود میں پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.