بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بورس جانسن کا استعفیٰ قوم کیلئے خوشخبری ہے، اپوزیشن لیڈر

برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر سرکیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ بورس جانسن کا استعفیٰ قوم کے لیے خوشخبری ہے۔

سرکیئر اسٹارمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس منصب کے لیے وہ کبھی بھی موزوں نہ تھے۔

لیبر لیڈر نے کہا کہ بورس جانسن جھوٹ، فریب اور اسکینڈلز کے ذمہ دار ہیں، وہ تمام افراد جنہوں نے بورس جانسن کا ساتھ دیا ان کے لیے شرمندگی کا مقام ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنزر ویٹیو پارٹی کے 12 سالہ اقتدار میں ملکی ترقی جمود کا شکار رہی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے استعفے دے دیے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ گھنٹوں میں وزیراعظم بورس جانسن بیان جاری کریں گے۔

برطانیہ میں 90 برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.