سری لنکا کو ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) سے گرین سگنل مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں ہو گا، ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 21 اگست سے شروع ہو گا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان اور بنگلا دیش مین راؤنڈ میں شامل ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، نیپال، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.