بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

PTI والے 24 گھنٹوں میں ECL سے نکل جاتے ہیں: احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے 24 گھنٹوں کے اندر ای سی ایل سے نکل جاتے ہیں، پی ٹی آئی کو شکایت ہوتی ہے تو اسے 24 گھنٹے میں ریلیف مل جاتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیک نیوز سے لوگوں میں انتشار پیدا کیا جاتا ہے جس سے انارکی پیدا ہوتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنے کے لیے منظم مہم شروع کی ہے، اس نے قومی اداروں کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے۔

وزیر اطلات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، اُن کے پاس جو راز ہیں وہ قوم کے سامنے لائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو آئین کی بالادستی کے ذریعے مضبوط کیا جا سکتا ہے، ووٹ کو عزت دو کا مطلب آئین کے مطابق کردار ادا کرنا ہے۔

ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست میں کسی غیر سیاسی ادارے کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، عمران خان کی حکومت میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اُڑایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.