بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید کی 5 دن چھٹیاں ٹھیک فیصلہ نہیں، صنعت کار، تاجر

صنعت کاروں اور تاجروں نے عید کی 5 دن کی چھٹیوں کے حکومتی فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) نے اس حوالے سے بیان جاری کیا اور کہا کہ عید کی 5 دن چھٹیاں ٹھیک فیصلہ نہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے مطابق ملک خسارے میں ہے، بینکس کو ہفتے کے دن فعال کرایا جائے، حکومت عید کی 5 دن چھٹیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.