لاہور: پنجاب میں 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کر کے انہیں 7 جولائی کو جواب کے لیے طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی پنجاب کے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکیج کے حوالے سے نوٹس دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد حکومت مذکورہ حلقوں میں کسی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک روز قبل ہی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا ۔
Comments are closed.