بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مرمت کے بعد بھارتی طیارہ کراچی سے دہلی پہنچ گیا

کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی پہنچ گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 میکس 8 طیارے کا نقص پاکستانی انجینئرز نے دور کیا۔ 

کراچی سے دہلی کے لیے اسپائس جیٹ کے طیارے نے پرواز SG-9922 کے طور پر صبح 3 بج کر 24 منٹ پر ٹیک آف کیا اور تقریباً 2 گھنٹے بعد 5 بج کر 35 منٹ پر دہلی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی کے لیے رات 9:15 بجے روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسپائس جیٹ کی پرواز SG-11 نے منگل کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

طیارے کے عملے سمیت 138 مسافر متبادل پرواز سے 12 گھنٹے بعد دبئی چلے گئے تھے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا ہے کہ مرمت کے لیے بھارتی طیارہ 18 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود رہا۔

بوئنگ طیارہ محض 3 سال پرانا ہے، اس نے دسمبر 2018ء میں پہلی اڑان بھری تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.