بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں شام میں ہلکی بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں،کراچی میں شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے  بتایا کہ سسٹم کا مرکز بحیرۂ عرب میں موجود ہے اور اس کے پھیلاؤ کے سبب ہوائیں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا اپنی پیشگوئی میں کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات تک گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق آئندہ چند دنوں تک بحیرۂ عرب میں بالائی سطح پر ہواؤں کی گردش رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ بھی آئندہ چند دن تک رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.