بھارت میں موجودہ صورتِ حال اور ہندو مسلم کشیدگی پر مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی پر کڑی تنقید کی ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی معاشرے میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہندو مسلم فسادات سے بی جے پی کو فائدہ ہوتا ہے، پلوامہ حملے پر آج تک سوالات اُٹھتے ہیں، پلوامہ حملے سے بھی بی جے پی نے فائدہ اُٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی مجرم عناصر کو سہارا دیتی ہے، ان کی پشت پناہی کر کے انہیں اپنے پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتی ہے۔
Comments are closed.