پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پی پی167 کے علاقے میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔
تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ترقیاتی کاموں کی فوٹیج بھی جاری کر دی۔
اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ یونین کونسل 236 کے وارڈ نمبر 3 میں واٹر سپلائی اسکیم پر کام جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، حکومت ترقیاتی کاموں کے نام پر ووٹ مانگنے کا سلسلہ بند کرے۔
سینیٹر اعجاز چوہدری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کا نوٹس لے۔
اعجاز چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومتی بدنیتی کی انتہا ہے کہ ترقیاتی کام بھی جاری ہیں اور ان سے انکار بھی جاری ہے۔
Comments are closed.