روس نے مشرقی یوکرین کے علاقے لوگانسک پر مکمل قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرینی فوج کو اہم اسٹریٹجک شہر لائسی چانسک میں پسپا کر کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
اس حوالے سے یوکرینی فوج کا کہنا ہے موجودہ صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے صرف عزم اور حب الوطنی کامیابی کے لیے ضروری نہیں بلکہ مادی اور تکنیکی وسائل کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔
اُنہوں نےعزم و ہمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہتھیاروں کی مدد سے لائسی چانسک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیں گے۔
Comments are closed.