پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاست سے متعلق نئی پیشگوئیاں کردیں۔
ایک بیان میں منظور وسان نے آج کے دن کو اہم اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے عمران خان کی پوزیشن کم ہوتی جائے گی۔
انہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی ہے کہ عمران خان کے کچھ لوگ کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے الیکشن کے بعد خود عمران خان بیگم کے ساتھ باہر چلے جائیں۔
منظور وسان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو شکست ہو گی اور ن لیگ والے اکثریت سے جیتیں گے۔
Comments are closed.