کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق دوبارہ کروائی گئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں دعا زہرا کو ’مائنر‘ یعنی کہ نابالغ لکھا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال سے زیادہ اور 16 سال سے کم ہے۔
دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ پر سماعت آج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں 12 بجے ہوگی۔
کچھ دیر بعد مقدمے کے مدعی اور وکیل بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے محکمۂ سندھ کی جانب سے 10 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا۔
عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کی بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے لیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر کیے گئے ٹیسٹ میں سامنے آیا تھا کہ دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔
دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا دعویٰ تھا کہ دعا کی عمر 14 سال ہے، انہوں نے عدالت میں بیٹی دعا زہرا کی پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ بھی پیش کیا تھا۔
Comments are closed.