بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گریڈ 21 کے افسر محمد محمود رنگ روڈ اسکینڈل کے الزامات سے بری، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) محمد محمود کو راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے الزامات سے بری کردیا۔

کیبنٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کیپٹن (ر) محمد محمود کی بریت کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے محمد محمود کو الزامات سے بری کیا۔

ذرائع کے مطابق جس وقت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں، اُس وقت کیپٹن (ر) محمد محمود کمشنر راولپنڈی تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کے سامنے 34 گواہ کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔

گواہوں کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے کوئی کرپشن اور غیر قانونی کام نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.