محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے مالی سال 23-2022 بجٹ کے لیے پالیسی جاری کردی۔
پالیسی کے مطابق 50 فیصد فنڈز مالی سال کے آغاز میں بتدریج مختلف شعبوں کی جاری اسکیموں کے لیے جاری کیے جائیں گے۔
اسی طرح 50 فیصد فنڈز ہر شعبے کی نئی اسکیموں کو انتظامی منظوری کے بعد جاری کیے جائیں گے۔
پالیسی کے تحت اعزازی تنخواہوں کے علاوہ تمام تنخواہوں کے لیے 100 فیصد فنڈز جاری کیا جائے گاجبکہ بجلی، گیس اور اشتہاروں کے لیے بھی سو فیصد فنڈز جاری ہوں گے۔
سروس کے دوران فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو مالی امداد کے لیے 100 فیصد فنڈ جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed.