کراچی میں لگی مویشی منڈی میں ملک بھر سے بیوپاری جانور فروخت کرنے پہنچے ہیں مگر جانوروں کے دام زیادہ ہونے کے سبب خریدار کم ہیں۔
کراچی میں سجی اس مویشی منڈی کو ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کہا جاتا ہے، مگر اسے پاکستان کی مہنگی ترین منڈی بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
اس مویشی منڈی میں ملک بھر سے بیوپار جانور فروخت کرنے آتے ہیں، یہاں جانور مہنگے ترین کیوں ہیں؟ اس حوالے سے بیوپاریوں اور خریداروں نے رائے کا اظہار کیا۔
بیوپاریوں کے مطابق جانور مہنگے نہیں مگر آبائی علاقے سے مویشی منڈی تک پہنچتے پہنچتے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کے باعث جانور کی قیمت دگنی ہوجاتی ہے۔
جب جانور اتنا مہنگا ہو تو کچھ خریدار بھی کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے مایوس واپس چلے جاتے ہیں تو کچھ مجبوراً مہنگے ترین جانور خرید لیتے ہیں۔
دوسری جانب کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا معاملہ ہو یا رات 9 بجے کے بعد لائٹس بند کرنے کا، مویشی منڈی انتظامیہ کسی چیز پر عمل کرنے کو تیار نہیں۔
Comments are closed.