ایک اور غیر ملکی خاتون کوہ پیما نے نانگا پربت سر کر لیا، برطانیہ کی ایڈریانا براونلی نے ہفتے کو نانگا پربت سر کیا ہے۔
22 سال کی برطانوی کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر سے بلند آٹھویں چوٹی سر کی ہے۔
خیال رہے کہ یکم جولائی کو بھی ناروے کی کرسٹن ہریلا اور تائیوان کی گریس سینگ نامی خواتین کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کیا تھا۔
کرسٹن ہریلا نے یہ اس سیزن کی ساتویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.