پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی جس کے بعد اُنہوں نے اپنے بیٹے کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر ہاتھ میں قانون کی ڈگری تھامے کھڑے ہیں۔
ٹوئٹر پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ ’اللّٰہ تیرا شکر‘۔
مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’سوچا کہ یہ خوش خبری آپ سب سے شیئر کر لوں‘۔
اس موقع پر مریم نواز نے پاکستانی نوجوانوں کی کامیابی کے لیے بھی دُعا کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنید صفدر نے کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے تاہم مریم نواز بیٹے کی اس خوشی میں شامل نہیں ہو سکی ہیں۔
Comments are closed.