ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بڑھ کر ساڑھے چار فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔
گزشتہ روز کورونا سے 4 افراد انتقال کر گئے، جمعے کو ملک بھر میں کورونا کے 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 818 ٹیسٹ مثبت آئے۔
ملک میں کورونا کے 126 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب حکومت سندھ نے صوبے میں کوویڈ کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں 6 فٹ کا سماجی فاصلہ رکھنے اور ہاتھوں کو بار بار دھونے، سنیٹائز کرنے، ہاتھ ملانے اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کےاحکامات شامل ہیں۔
ایس او پیز میں کورونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
Comments are closed.