اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے حکومت کو ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کردی گئی-
نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزارت خزانہ کو سمری بھیجی ہے، جس میں پٹرول کی 4.80 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 8.60 روپے فی لیٹر قیمت بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے-
سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے- واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔
Comments are closed.