بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے برقی زینوں کی تبدیلی کا کام شروع

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے برقی زینوں کی تبدیلی کے کام کا آغاز کردیا گیا۔

جناح ٹرمینل کراچی میں ایسکیلیٹرز (برقی زینے) خراب ہونے کی بار بار شکایات کے پیش نظر نئے اور جدید برقی زینوں کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا۔

برقی زینے جناح ٹرمینل کے گراؤنڈ فلور سے فرسٹ فلور کے درمیان آمد و رفت کے لیے پرانے مقام پر ہی نصب کیے جارہے ہیں۔

پرانے برقی زینے تکنیکی طور پر اپنی مدت پوری کرچکے ہیں، کچھ عرصے کے دوران پہلے سے نصب زینوں میں خرابیاں بھی پیدا ہورہی تھیں، زینے غیرفعال ہونے کے سبب ایئرپورٹ پر موجود شہریوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

برقی زینوں کا سسٹم ٹرپ ہونے کی وجہ سے بالخصوص سینئر سٹیزنز کو زیادہ مسائل کا سامنا تھا، تبدیل ہونے والے زینے 1992 میں کراچی ایئرپورٹ کی توسیع اور تزئین و آرائش کے وقت نصب کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.