بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جمعیت علمائے اسلام کو پیپلز پارٹی سے شکایت ہے: حافظ حمد اللّٰہ

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کو پیپلز پارٹی سے شکایت ہے۔

یہ بات حافظ حمد اللّٰہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال ہوئی، ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا۔

حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی سندھ کی قیادت نے یہ شکایت مولانا فضل الرحمٰن تک پہنچا دی ہے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.