gina valentina melissa moore hookup hotshot best hookup apps that aren't a scam hookup que significa daty hookup gay hookup apps nz

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طویل لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک حکام کا اجلاس طلب

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے آج کے الیکٹرک حکام کا اجلاس بلالیا۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کے حکام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اس کے دورانیے سمیت دیگر تفصیلات پوچھی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بڑھتے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کےالیکٹرک سے بات کی جائے، عوام کتنی تکلیف برداشت کریں؟

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنا سسٹم درست کرے، شہر میں بجلی بحران پر فوری قابو پایا جائے۔

دوسری جانب وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے گرمی میں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، کے الیکٹرک شہر سے کما رہا ہے ، سسٹم پر خرچ کرنا چاہیے۔

ادھرکے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرمی بڑھنے سے شارٹ فال 4 سو سے 5 سو میگاواٹ ہوگیا ، ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ بھی لوڈشیڈنگ کی وجوہات ہیں۔

خیال رہے کہ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 500 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے، ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 700 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 29 ہزار سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.