بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ریسکیو 1122 کیساتھ فائر بریگیڈ سروس منسلک

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ریسکیو 1122 کے ساتھ فائر بریگیڈ سروس کو منسلک کر دیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو ایک فون کال پر ریسکیو کی تمام سہولتیں مل سکیں گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اب 1122 پر ایمبولینس سروس کے ساتھ فائر بریگیڈ کو بھی طلب کیا جا سکے گا۔

اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ لاڑکانہ میں ٹراما سینٹر اور ریسکیو 1122بھی 30 مئی تک شروع کیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا آغاز تجرباتی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ یہ تجربہ کامیاب ہونے پر اس سہولت کو مستقل کر دیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ یہ سہولت شہریوں کو آج سے میسر ہو گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل میں اس سروس کے ساتھ پولیس 15 مددگار کو بھی جوڑ دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.