hookup Stafford CT black gay hookup hookup Monmouth Junction NJ hookup bbw com hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک بھر میں دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار

محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر ملک بھر میں سفر کے دوران ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا-

کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں اچانک اضافے کے بعد حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں کچھ شہروں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

این سی او سی نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں تا کہ کورونا سے محفوظ رہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد انتقال کرگئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.85 فی صد پہنچ گئی ہے، جس پر ملک بھر میں سفر کے دوران ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 382 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 87 پہنچ گئی۔

You might also like

Comments are closed.